خلیجی ممالک کی خودمختاری کا احترام کیا جائے، چین

فرخ تنویر ملک

نیویارک۔۔۔۔۔۔۔۔چین نے مشرق وسطی، خصوصا خلیجی ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کے احترام پر زور دیتے ہوئے کیوبا کے خلاف دھمکیوں اور پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ چینی نائب صدر ہان ژینگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکا کی پالیسیوں پر بالواسطہ تنقید کرتے ہوئے خلیجی ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کے احترام پر زور دیا ہے اور کیوبا کے خلاف دھمکیوں اور پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔چینی نائب صدر نے خطاب میں امریکا کا براہِ راست نام نہیں لیا، تاہم ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن کی جانب سے کیوبا پر دبائو بڑھایا جا رہا ہے اور ایران کے ساتھ جنگ کے تناظر میں بھی امریکا اور چین کے درمیان اختلافات موجود ہیں۔ہان ژینگ نے کہا کہ بڑی طاقتوں پر عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کی خصوصی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور انہیں بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کی پاسداری میں مثال قائم کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چین کا موقف ہے کہ مشرق وسطی کے تمام ممالک، جن میں خلیجی ریاستیں بھی شامل ہیں، کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کیا جانا چاہیے۔چینی نائب صدر نے اپنی تقریر میں کیوبا کا معاملہ بھی اٹھایا اور امریکا کا نام لیے بغیر کہا کہ متعلقہ ملک کو کیوبا کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی فوری طور پر روک دینی چاہیے اور کیوبا پر عائد پابندیاں اور ناکہ بندی مکمل طور پر ختم کرنی چاہیے۔ہان ژینگ کا کہنا تھا کہ چین متعلقہ ملک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ کیوبا کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی فوری طور پر بند کرے اور اس کے خلاف ناکہ بندی اور پابندیاں مکمل طور پر اٹھائے۔چینی نائب صدر ہان ژینگ نے اپنی تقریر میں چین کو عالمی سطح پر ایک قابلِ اعتماد شراکت دار اور ترقی پذیر ممالک کے مستقل حامی کے طور پر پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ چین کا موقف ہے کہ بڑی ہو یا چھوٹی، تمام ریاستیں عالمی برادری کی برابر کی رکن ہیں اور عالمی معاملات تمام ممالک کی مشاورت سے طے کیے جانے چاہئیں۔چینی نائب صدر کے خطاب کے چند گھنٹے بعد روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے واشنگٹن سے کیوبا کا محاصرہ ختم کرنے اور تجارتی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا۔لاوروف نے امریکا سے کیوبا کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے نکالنے کا بھی مطالبہ کیا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x