رحیم یارخان، چھت گرنے سے بی آئی ایس پی کی رقم لینے آئی 8 خواتین جاں بحق، 57 زخمی

رحیم یار خان۔۔۔۔۔۔۔۔رحیم یار خان میں چھت گرنے سے بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم وصول کرنے آئی 8 خواتین جاں بحق اور 57 زخمی ہو گئیں۔تفصیل کے مطابق رحیم یار خان کے نواحی علاقے چک نمبر 125 کے قریب مارکیٹ میں افسوس نا ک واقعہ پیش آیا جب بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم وصول کرنے آئی خواتین پر سینٹر کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں 8 خواتین جاں بحق اور 57 زخمی ہو گئیں۔جاں بحق ہونے والی خواتین میں50 سالہ شہناز زوجہ منور نواز، 50 سالہ مریم زوجہ یار محمد، 40 سالہ بختاور زوجہ فضل دین، 35 سالہ انور مائی زوجہ در محمد، 50 سالہ چرخی مائی زوجہ گوگی، 45 سالہ پروین اختر زوجہ بشیر احمد، حلیمہ بی بی زوجہ مصطفی اور زلیخہ بی بی زوجہ عبدالرشید شامل ہیں۔زخمی خواتین کو فوری طور پر شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ترجمان اسپتال ڈاکٹر الیاس کے مطابق ابتدائی طور پر پانچ خواتین کی حالت نازک ہے جبکہ مجموعی طور پر 55 خواتین زخمی ہیں۔حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کی فوری دیکھ بھال میں مصروف ہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x