فرخ تنویرملک
اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پا کستان نے 46ویں فائیڈ ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026 میں اسرائیل کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کردیا۔ چیس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر سید ذیشان نقوی کے مطابق ازبکستان میں منعقدہ ایونٹ میں دنیا بھر سے 203ممالک کی ٹیمیں مدمقابل ہے۔ پاکستان کا پول رائو نڈ میں بدھ کو اسرائیل سے مقابلہ شیڈول تھا تاہم پاکستان نیاسرائیل سے مقابلہ کھیلنے سے انکار کرتے ہوے میچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ذیشان نقوی نے کہا کہ پاکستان کی اسرائیل کے حوالے سے واضح پالیسی ہے، حکومتی پالیسی کے خلاف اسرائیل سے میچ نہیں کھیل سکتے جبکہ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مقابلے سے دستبردار ہوئے ہیں۔سمرقند میں ہونے والے عالمی چیس اولمپیاڈ میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں قومی ٹیمیں شریک ہیں۔ فائیڈ کے مطابق رواں ایونٹ میں اوپن اور ویمنز سیکشنز میں ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔