لاہور ہائیکورٹ میں 10 نئے ججز کی تقرری کا فیصلہ،4جولائی تک نام طلب

نثاراحمد

لاہور۔۔۔۔۔۔۔۔لاہور ہائیکورٹ میں 10 نئے ججز کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سمیت تمام جوڈیشل کمیشن کے ممبران سے 4 جولائی تک نام مانگ لئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پہلے مرحلے 10ججز کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں سینئراور قابل وکلا کو لاہور ہائیکورٹ کا جج مقرر کرنے کیلئے 4جولائی تک نامزدگیاں جمع کروانے کا کہا گیا ہے۔سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت جوڈیشل کمیشن کے تمام ممبران کو آگاہ کیا گیا ہے کہ 4جولائی تک 10خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے سئنیر قابل اور شفاف کردار کے حامل وکلا کو نامزد کرکے نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال کیے جائیں، جس کے بعد جوڈیشل کمیشن باضابطہ طور پر اجلاس طلب کرے گا۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی کل ججز کی آسامیوں کی تعداد 60 ہے، اس وقت 41 ججز فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ 19 ججز کی آسامیاں خالی ہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x