مصباح الحق ک استعفیٰ، پاکستان کرکٹ میں بحران شدید

نثاراحمد

لاہور۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر سلیکٹر اور قومی اکیڈمی کے کنسلٹنٹ اور کوچ مصباح الحق کے استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ میں بحران شدت اختیار کرگیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے اپنا استعفی پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہے اور ایک ماہ کا نوٹس پیریڈ گذاریں گے۔ مصباح الحق نے دورہ انگلینڈ کے لیے بھیجے جانے والے کھلاڑیوں پر مشاورت نہ کرنے پر اپنے عہدے سے استعفی دیا۔مصباح الحق کے قریبی ذرائع کے مطابق سابق کپتان نے سلیکشن کمیٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ان کے استعفے کی وجوہات اور باقاعدہ طور پر استعفی جمع کرانے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔مصباح الحق کا نوٹس پیریڈ شروع ہو گام انہوں نے نوٹس پیریڈ کا پی سی بی کوبتا دیا ہے اور وہ اپنے نوٹس پیریڈ کے بعد پی سی بی سے الگ ہو جائیں گے۔ایک اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم سلیکشن کے بارے میں مصباح الحق سے کچھ وضاحتیں مانگی گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے عہدہ چھوڑ دیا۔ مصباح الحق نے عاقب جاوید کے ساتھ پریس کانفرنس میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x