نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس ،47 اشتہاری ملزمان کو دس دس سال قید اور جرمانہ کی سزا

راولپنڈی ۔۔۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بڑا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے47 اشتہاری ملزمان کو دس دس سال قید اور 5/5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا جبکہ ملزمان کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سزا پانے والے ملزمان میں عمر ایوب، زرتاج گل، مراد سعید، شبلی فراز، حماد اظہر، کنول شوذب اور شیخ راشد شفیق، شہباز گل، ذولفی بخاری، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، رائے محمد مرتضیٰ، شوکت علی بھٹی، عثمان سعید بسرا، اعجاز خان جازی وغیرہ شامل ہیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے نو مئی جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کا فیصلہ جاری کیا۔ سرکار کی طرف سے اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کیس کی پیروی کی فیصلہ میں لکھا گیا کہ سزا پانے والے ملزمان 9 مئی کے واقعات کی سازش میں ملوث پائے گئے ہیں، جے آئی ٹی رپورٹ نے ملزمان کو پرتشدد احتجاج کی منصوبہ بندی میں ملوث قرار دیا، سزا پانے والے ملزمان جی ایچ کیو گیٹ، حمزہ کیمپ، آرمی میوزیم اور سکستھ روڈ میٹرو اسٹیشن پر حملوں میں ملوث پائے گئے ہیں، جے آئی ٹی نے سزا پانے والے ملزمان کو نو مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی میں مرکزی ملزم قرار دیا ہے، ملزمان پر نو مئی کےواقعات میں جھلاو گھیراو، توڑ پھوڑ، پولیس پر حملوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سمیت 118 ملزمان پر دسمبر 2024 میں فرد جرم عائد کی گئی، مقدمہ میں اب تک استغاثہ کے کل 44 گواہان کے بیانات قلمبند ہوئے۔ 118 ملزمان میں سے 18 ملزمان دوران ٹرائل عدالت سے مسلسل غیر حاضر پائے گئے، 29 ملزمان مقدمے کے اندراج کے بعد کبھی بھی عدالت میں پیش ہی نہیں ہوئے، انسداد دہشت گردی ایکٹ کی سیکشن 21 ایل کے تحت 47 اشتہاری ملزمان کا علیحدہ ٹرائل چلایا گیا، پراسیکیوشن نے رواں سال 6 جنوری کو سیکشن 19/10 کےتحت اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی کی درخواست دائر کی، عداالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر انکوائری تشکیل دی جس میں 47 اشتہاری ملزمان کو دیدہ دانستہ مفرور قرار دیا گیا، فیصلہ میں یہ بھی لکھا گیا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں عدالت نے رواں سال 8 جنوری کو 47 مفرور ملزمان کا اخبار میں اشتہار جاری کیا گیا، عدالت نے اشتہاری قرار پانے والے ملزمان کو 7 دن کے اندر عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا موقع دیا، عدالتی احکامات اور اشتہار جاری ہونے کے باوجود کوئی بھی ملزم عدالت پیش نہیں ہوا، عدالت نے اشتہاری ملزمان کا اسٹیٹ کونسل مقرر کرکے چارج فریم کیا، پراسیکیوشن نے 19 گواہان کے بیانات عدالت میں ریکارڈ کرائے، اسٹیٹ کونسل نے استغاثہ کے گواہان پر جرح کی، 47 اشتہاری ملزمان کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ جاری کیا فیصلے میں عدالت نے ملزمان کو دس، دس سال قید، 5/5 لاکھ روپے جرمانہ اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا۔ نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں تمام اشتہاری ملزمان کا علیحدہ سے ٹرائل چلایا گیا۔ جی ایچ کیو حملے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x