واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے اسٹیٹس پرائیویسی کے نئے کنٹرول متعارف کرا دیے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اب صارفین اسٹیٹس صرف اپنے کانٹیکٹس کے ساتھ شیئر کر سکیں گے اور چاہیں تو مخصوص افراد یا گروپس کو اسٹیٹس دیکھنے سے بھی روک سکتے ہیں۔
واٹس ایپ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اپڈیٹ کے بعد اسٹیٹس صرف انہی لوگوں کے ساتھ شیئر ہوگا جنہیں صارف خود منتخب کرے گا، جس سے پرائیویسی مزید محفوظ ہو جائے گی۔
اسٹیٹس پرائیویسی کنٹرول استعمال کرنے کے لیے صارفین کو Settings میں جا کر Privacy اور پھر Status کا آپشن منتخب کرنا ہوگا، جہاں وہ اپنی مرضی کے مطابق سیٹنگز کر سکیں گے۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق واٹس ایپ کا یہ قدم صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ میں اہم سنگِ میل ہے اور اس سے انہیں اپنے مواد پر مزید کنٹرول حاصل ہوگا۔