وزیراعلی سہیل افریدی کا دورہ لاہور ،9افراد کیخلاف ایف آئی آر درج

نثار احمد

لاہور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کے دورہ لاہور میں سرکلر روڈ پر احتجاج اور ٹریفک کی روانی معطل کرنے کے معاملے پر لاہور پولیس کا پہلا باقاعدہ قانونی ایکشن سامنے آیا ہے جہاں تھانہ اکبری گیٹ پولیس نے سڑک بلاک کرنے، نعرے بازی کرنے اور عمومی آمدورفت میں خلل ڈالنے کے الزام میں 9 افراد کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کرلی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق تھانہ اکبری گیٹ لاہور میں درج کی گئی ایف آئی آر نمبر 476/26 پولیس کے اے ایس آئی نثار احمد کی مدعیت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 290 ت پ اور 291 ت پ کے تحت درج کی گئی ہے، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ سرکلر روڈ پر اڈا کران کے قریب چند افراد نے اکٹھے ہو کر سڑک کو بلاک کردیا، جس کی وجہ سے روڈ پر بے تحاشہ ٹریفک جام ہو گئی اور ایمبولینسز سمیت دیگر ہنگامی گاڑیوں کی آمدورفت اور عمومی ٹریفک کے بہا میں شدید خلل پیدا ہوا ۔رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے موقع پر قابو پا کر جن 9 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، ان میں اسامہ ولد عبدالمجید سکنہ واہ کینٹ راولپنڈی،حبیب الرحمن ولد نور سکنہ لورالائی، ادریس ولد محمد اشرف سکنہ چٹھہ کالونی فیروزوالہ شیخوپورہ، عبدالواحد ولد غلام حسین سکنہ کھیالی شاہ پور بازار گوجرانوالہ، قاسم علی ولد شبیر حسین سکنہ چائنہ سکیم لاہور، ابوبکر ولد وحید سکنہ شالامار باغ لاہور، ویزار علی ولد شاکرین سکنہ تحصیل ناگری بونیر، محمد وقاص ولد محمد ارشد سکنہ راولپنڈی اور جمال علی ولد محمد علی سکنہ شاہدرہ لاہور شامل ہیں۔ایف آئی آر میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ 9 ملزمان نے یکجا ہو کر سڑک کے بیچوں بیچ کھڑے ہو کر عام شہریوں کی آمدورفت اور روڈ ٹریفک کے بہا میں شدید خلل پیدا کیا اور عوامی پریشانی کا باعث بنے، تھانہ اکبری گیٹ کی جانب سے استغاثہ درج کرکے معاملہ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کیلئے انچارج انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں قانون ہاتھ میں لینے، روڈ بلاک کرنے اور سکیورٹی معاملات میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت یکساں کارروائی کی جائے گی۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x