وزیراعلیٰ مریم نواز سے پاک سوزوکی ایم ڈی کی ملاقات، 3 کروڑ کا عطیہ

پاک سوزوکی کے جنرل منیجر اخلاق احمد ورک، سید وجاہت اور محمد ذیشان بھی وفد میں شامل تھے۔ وفد نے پنجاب حکومت کے بروقت ریسکیو اور ریلیف آپریشن کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کی شب و روز محنت کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے گفتگو میں کہا کہ پنجاب نے تاریخ کے سب سے بڑے اور بدترین سیلاب کا پامردی سے سامنا کیا۔ بروقت انخلا اور ریسکیو آپریشن کے باعث لاکھوں انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ 22 لاکھ مویشیوں کو بھی بچایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تھرمل کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے متاثرین تک بروقت رسائی اور محفوظ انخلا ممکن ہوا۔ آئندہ سیلاب سے قبل مزید حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔

ہیروشی کاوا مورا نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم نے مثالی کارکردگی دکھائی، جو صرف ان کی شاندار قیادت کی وجہ سے ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی لیڈرشپ صرف ایمرجنسی میں ہی نہیں بلکہ عام دنوں میں بھی ٹیم ورک اور بہتر گورننس کی مثال ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x