ٹرمپ ایران جنگ سے نکلنےمیں مشکلات کا شکار ہیں، سینیٹر مارک کیلی

نثاراحمد

واشنگٹن۔۔۔۔۔۔۔۔امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن سینیٹر مارک کیلی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔اے بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق امریکی بحریہ کے جنگی پائلٹ مارک کیلی نے کہا کہ ایران جنگ کی قیمت امریکی عوام کو پیٹرول اور اشیائے خور و نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی صورت میں ادا کرنا پڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے پاس محدود راستے باقی رہ گئے ہیں جن میں زمینی فوج بھیج کر جنگ کو مزید بڑھانا، مکمل طور پر پیچھے ہٹنا یا معاشی دبا بڑھانے کے ساتھ یورپی اتحادیوں کے ساتھ دوبارہ اتحاد مضبوط کرنا شامل ہے۔مارک کیلی نے خبردار کیا کہ زمینی فوج بھیجنے کی صورت میں ہزاروں امریکی فوجیوں کی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں، دوسری جانب گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران یورپی اتحادیوں کے ساتھ امریکی تعلقات بھی کمزور ہوئے ہیں۔امریکی سینیٹر نے کہا کہ یہ بحران صدر ٹرمپ کی خود کی جانب سے پیدا کردہ صورتِ حال کا نتیجہ ہے، ہر معاملے میں دوسروں سے زیادہ بہتر جاننے کے اصرار نے صدر ٹرمپ کے لیے بہتر راستے محدود کر دیے ہیں۔مارک کیلی نے ایران پر بمباری کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بعض حملوں میں معصوم ایرانی بچے مارے گئے جو کوئی اچھا منصوبہ نہیں تھا۔ان کا کہنا ہے کہ معاشی دبا بڑھانا اور اتحادیوں کے ساتھ تعلقات دوبارہ مضبوط کرنا بہتر حکمتِ عملی ہے، بجائے اس کے کہ فوجی کارروائی میں مزید شدت لائی جائے یا امریکی فوجیوں کو ایران میں زمینی کارروائی کے لئے بھیجا جائے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x