پانڈا سفارتکاری، چین نے امریکا کو 2 پانڈے بھیج دئیے

نثار احمد

بیجنگ۔۔۔۔۔۔۔چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان حالیہ ملاقات کے بعد 2 دیوہیکل پانڈے امریکا روانہ کردئیے ۔واضح رہے چین کی جانب سے پانڈوں کی منتقلی کا معاہدہ پہلے ہی طے پاچکا تھا تاہم ان کی امریکا روانگی کا اعلان چینی صدر شی جن پنگ کے واشنگٹن دورے کے دوران کیا گیا۔دونوں پانڈوں کو چین کے شہر چینگ دو کے شوآنگ لیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے امریکا روانہ کیا گیا۔چینی میڈیا مطابق پانڈے پنگ پنگ اور فو شوانگ اتوار کی صبح تقریبا 3 بجے چارٹرڈ پرواز کے ذریعے امریکا کیلئے روانہ ہوئے۔پانڈوں کو امریکا کی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا کے چڑیا گھر لے جایا جارہا ہے جہاں دونوں آئندہ 10 سال گزاریں گے۔چینی سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمز کے مطابق تقریبا 15 گھنٹے کی پرواز کے دوران پانڈوں کی خوراک کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ سفر کے دوران انہیں بھاپ میں پکے ہوئے مکئی کے بن، بانس کی کونپلیں اور گاجریں فراہم کرنے کیلئے تیار رکھی گئی ہیں۔پانڈوں کو لے جانے والی بوئنگ 777 طیارہ فیڈ ایکس کی جانب سے چلایا جارہا ہے۔ پرواز کے دوران جب طیارہ الاسکا کے قریب پہنچا تو ہوا بازی سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے پلیٹ فارم فلائٹ ریڈار 24 پر یہ سب سے زیادہ ٹریک کیا جانے والا طیارہ بن گیا۔پانڈوں کی امریکا روانگی سے قبل چینگ دو ریسرچ بیس آف جائنٹ پانڈا بریڈنگ کی جانب سے ان کیلئے الوداعی تقریب بھی منعقد کی گئی۔رپورٹ کے مطابق امریکی فریق کی جانب سے تجربہ کار نگہداشت کار بھی دونوں پانڈوں کے ساتھ پرواز میں موجود ہیں تاکہ سفر کے دوران ان کی دیکھ بھال کی جاسکے۔دونوں پانڈوں کی اٹلانٹا آمد کے پیش نظر زو اٹلانٹا نے اپنے پانڈا رکھنے کے انتظامات میں بھی تبدیلیاں کی ہیں اور جانوروں کی دیکھ بھال کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x