پاک افغان مذاکرات ، باہمی اختلافات اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق حل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد… پاکستان اور افغانستان نے باہمی اختلافات کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حل کرنے پر اتفاق کر لیا ۔چین کے دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ارمچی میں ہونے والے سہ ملکی مذاکرات کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے ۔ مذاکرات میں پاکستان، افغانستان اور چین کے وفود نے شرکت کی، جن میں خارجہ، دفاع اور سیکیورٹی اداروں کے اعلی نمائندے شامل تھے۔فریقین نے مذاکرات کے میزبان چین کی تعریف کی۔ چینی ترجمان کے مطابق پاکستانی اور افغان وفود نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود تمام اختلافات کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایک جامع منصوبے پر بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x