کسی ایک ملک پر جارحیت، دونوں پر حملہ تصور ہو گا، پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ

ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی “اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے” پر دستخط کر دیے گئے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر  سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ ریاض کے ال یمامہ پیلس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے وفود کی موجودگی میں باضابطہ مذاکرات کیے اور دو طرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان “اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے” پر دستخط ہوئے۔ معاہدے کے مطابق، کسی بھی ایک ملک پر ہونے والی جارحیت کو دونوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ معاہدہ دفاعی تعاون کے فروغ اور مشترکہ تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی ولی عہد نے بھی پاکستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی، برادرانہ اور اسٹریٹجک تعلقات میں ایک نئے باب کی حیثیت رکھتا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x