یمنی حوثیوں کے سعودی شہروں پر حملے،73 افراد زخمی

نثار احمد

ریاض۔۔۔۔۔۔۔۔سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں متعدد توانائی تنصیبات اور مراکز پریمن کی حوثی جماعت انصار اللہ کے حملوں کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے جبکہ کئی مقامات پر آگ لگ گئی، بعض آپریشنز عارضی طور پر روک دئیے گئے ہیں۔سعودی وزارت توانائی کے مطابق حملوں کے بعد متعدد افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ متعلقہ ادارے متاثرہ تنصیبات کو محفوظ بنانے، آگ پر قابو پانے اور نقصانات کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں۔سعودی حکام کے مطابق حملوں میں ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 73 افراد زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔سعودی وزارت خارجہ نے حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کارروائی قرار دیا ہے۔ سعودی حکام نے مزید کہا کہ حملوں کے اثرات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور تنصیبات اور عملے کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔حالیہ حملوں نے سعودی عرب کی توانائی تنصیبات کے تحفظ اور خطے میں تیل کی سپلائی کے حوالے سے خدشات مزید بڑھا دئیے ہیں۔ جازان میں سعودی آرامکو کی تنصیبات کو بھی حالیہ دنوں میں حملوں کا سامنا رہا ہے، تاہم تازہ نقصانات کا مکمل تخمینہ ابھی سامنے نہیں آیا۔سعودی اتحادی فورس کے مطابق سعودی عرب میں یمن کی حوثی جماعت انصاراللہ نے حملے کئے جس میں 73 افراد زخمی ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔سعودی اتحادی فورس کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے سعودی شہروں ابہا، خمیس، مشیط، نجران اور جازان میں حملے کیے،ان حملوں کے دوران شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔سعودی اتحادی فورس کے مطابق سعودی عرب پر انصاراللہ کے حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق حکومتی فورسز اور حوثیوں کے درمیان البیضا اورالجوف صوبوں میں لڑائی میں شدت آگئی ہے۔دوسری جانب یمنی فورسز نے حوثیوں کیخلاف جوابی کارروائیوں کا اعلان کردیا ہے۔یمنی نائب وزیردفاع میجرجنرل سمیرالصبری کا کہنا ہے کہ حوثیوں سے صنعا کودوبارہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانبیمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی مختلف محاذوں پر تازہ کارروائیوں کے بعد جھڑپوں میں شدت پر اقوام متحدہ نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صورتحال وسیع جنگ کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x