بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر جانے سے روک دیاگیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ پولیس اتھارٹی نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف جانے سے روک دیا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بغیر اجازت کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ چیف جسٹس کو بانی پی ٹی آئی کا خط پہنچانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علیمہ بی بی بطور سائلہ آئی ہیں، انہیں جانے دیا جائے۔
پولیس اہلکاروں نے جواب دیا کہ رجسٹرار آفس کے نمائندوں کی اجازت کے بغیر کوئی بھی آگے نہیں جا سکتاچیف جسٹس کی عدالت بھی ختم ہو چکی ہے۔بعد ازاں لطیف کھوسہ بانی پی ٹی آئی کا خط لے کر قائمقام رجسٹرار کے آفس روانہ ہوئے۔
خط میں بانی پی ٹی آئی نے لکھا ہے کہ انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، 772 دنوں سے تنہائی کی قید میں ہوں، 9 بائی 11 کے کمرے کو پنجرہ بنا دیا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے خط میں لکھا کہ ان پر 300 سے زائد سیاسی مقدمات قائم کیے گئے جو پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں رکھتے۔ اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت بگڑ رہی ہے لیکن ڈاکٹر کو معائنہ کی اجازت نہیں دی جاتی، اور اہلخانہ یا وکلا سے ملاقات بھی نہیں کرائی جاتی۔
بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سے استدعا کی کہ اہم مقدمات کی فوری سماعت کی جائے، بشریٰ بی بی کے علاج کے لیے ڈاکٹر تک رسائی اور بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دی جائے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x