صدر آصف زرداری کا کاشغر فری ٹریڈ زون کا دورہ

کاشغر۔۔صدر آصف علی زرداری نےاپنے دورہ چین کے دوران کاشغر فری ٹریڈ زون کا دورہ کیا ۔ صدر کو زون کے قیام، سہولیات اور ترقی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ساڑھے تین مربع کلومیٹر پر محیط یہ فری ٹریڈ زون ویئر ہاؤسنگ، لاجسٹکس، پراسیسنگ، کسٹمز اور ائیر فریٹ کی جدید سہولیات سے آراستہ ہے اور اس کی تجارت دنیا کے ایک سو اٹھارہ ممالک تک پھیلی ہوئی ہے۔ یہاں سے ای وی گاڑیاں، بیٹریاں، سولر سیلز اور ہائی ٹیک مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں۔

صدر کو بتایا گیا کہ زون سڑک، ریل اور فضائی راستوں کے ذریعے ایشیا اور یورپ سے منسلک ہے جبکہ اس کا اپنا انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی موجود ہے۔ فری ٹریڈ زون گوادر پورٹ اور سست پورٹ گلگت بلتستان سے بھی جڑا ہوا ہے۔

صدر زرداری نے وسط ایشیائی ممالک، یورپ، جنوبی کوریا اور جاپان کے اسٹالز کا معائنہ کیا اور ڈیجیٹل ٹریڈ سینٹر، ای کامرس نمائش گاہ کے ساتھ ساتھ ازبکستان و کرغزستان کے تعاون سے بننے والے انڈسٹریل پارکس کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x