مصر کی پاکستان اور سعودی عرب کو دفاعی معاہدے پر مبارکباد 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو  مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کا ٹیلیفون موصول ہوا۔

ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے پاکستان اور سعودی عرب کو اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی اور اسے شراکت داری، اعتماد اور تعاون کو مزید مستحکم بنانے کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا اور امن، استحکام اور معاشی ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کثیرالجہتی تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے دوران بامقصد ملاقات کی توقع کا بھی اظہار کیا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x