اسلام آباد۔۔۔ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 4 اعشاریہ 17 فیصد پر آگئی ایک ہفتے کے دوران 18 اشیاء مہنگی 14 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 19 کی قیمتیں مستحکم رہیں،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 1 اعشاریہ 34 فیصد کمی کے ساتھ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 4 اعشایہ 17 فیصد پر آگئی جبکہ حالیہ ہفتے میں 18 اشیا مہنگی 14 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 89 پیسے فی لیٹر انڈے فی درجن 2 روپے 89 پیسے ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر1 روپے 42 پیسے مہنگا ہوا ہے اسی طرح سےجلانے کی لکڑی 7 روپے 98 پیسے فی من بھی مہنگی ہوئی،رپورٹ کےمطابق چاول،بیف،دال مونگ،آلو بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہی
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 52 روپے 36 پیسےچکن فی کلو 58 روپے 27 پیسے اور گندم کا 20 کلو آٹے کا تھیلا 53 روپے 82 پیسے سستا ہوا ہے رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران بجلی فی یونٹ 32 پیسے سستی ہوئی۔ کیلے ،لہسن،پیاز،چنے،دال ماش سمیت دیگر اشیاء بھی سستی ہوئیں ہیں رپورٹ کےمطابق بریڈ،تازہ دودھ ،دہی سمیت 19 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں ہیں۔