اسلام آباد۔۔۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز پر نظر ثانی کے بعد تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد تیرہ کروڑ انچاس لاکھ چون ہزار نو سو چورانوے تک پہنچ گئی ہے۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد سات کروڑ تئیس لاکھ چون ہزار ایک سو بیاسی جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد چھ کروڑ پچیس لاکھ پچانوے ہزار آٹھ سو دو ہے۔
صوبائی لحاظ سے پنجاب میں سب سے زیادہ سات کروڑ اڑسٹھ لاکھ سے زائد ووٹرز موجود ہیں۔ سندھ میں دو کروڑ بیاسی لاکھ ستاسی ہزار دو سو ایک، خیبر پختونخوا میں دو کروڑ تیس لاکھ سے زائد، بلوچستان میں چھپن لاکھ سے زیادہ جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارہ لاکھ گیارہ ہزار آٹھ سو اناسی ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں مرد ووٹرز کا تناسب ترپن اعشاریہ باسٹھ فیصد اور خواتین ووٹرز کا تناسب چھیالیس اعشاریہ اڑتیس فیصد ہے۔
ووٹرز کے نظرثانی شدہ اعداد و شمار جاری
-
By Web Desk
- September 20, 2025
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted