پنڈی بھٹیاں میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

حافظ آباد، 20 ستمبر 2025: پنجاب کے ضلع حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں خاتون ٹیچر اور ان کا بیٹا بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سکھیکی منڈی کے محلہ فاروق اعظم میں واقع ایک گھر کی چھت اس وقت گر گئی جب وہاں ٹیوشن جاری تھی۔ حادثے کے نتیجے میں خاتون ٹیچر، ان کا بیٹا اور متعدد طلبہ ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا، تاہم کئی زخمی دورانِ علاج دم توڑ گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ سرور بی بی، 9 سالہ عبدالرحمٰن، 5 سالہ عمر، 4 سالہ روہان اور 8 سالہ ریحان شامل ہیں۔
سانحے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد عاطف نذیر موقع پر پہنچے، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور ریسکیو اداروں کو زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کی۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x