آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: ویرات کوہلی کی دوسری پوزیشن پر واپسی

نثاراحمد

دبئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ایک درجے ترقی کرکے دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں ناقابل شکست 139 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر یہ مقام حاصل کیا۔ان کی اننگز میں 9 چھکے شامل تھے اور یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی ریکارڈ 55ویں سنچری تھی۔کوہلی کے ریٹنگ پوائنٹس 796 ہیں جبکہ بھارتی کپتان شبمن گل 816 پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہیں۔نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 794 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور روہت شرما 719 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔جنوبی افریقا کے ٹیمبا باووما اور ڈیوڈ ملر، ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز اور انگلینڈ کے ٹام بینٹن نے بھی تین ہندسوں کی اننگز کھیلیں۔سری لنکا کے کوشال مینڈس 121 رنز کی بدولت تین درجے ترقی کرکے کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔بولرز کی رینکنگ میں کیشو مہاراج تیسرے، کلدیپ یادیو پانچویں اور جوش ہیزل ووڈ دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x