آرمی چیف کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قصور سیکٹر اور جلالپور پیروالا، ملتان میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور سیلابی صورتحال کے ساتھ جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب سمیت سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

آرمی چیف کو زمینی صورتحال اور ریسکیو و ریلیف آپریشنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے سول انتظامیہ سے گفتگو میں اچھی حکمرانی اور عوام دوست ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر سال قیمتی جانوں اور املاک کے ضیاع کی ریاست متحمل نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو سیلابی تباہ کاریوں سے محفوظ بنانے کے لئے ضروری انفراسٹرکچر کی ترقی کے اقدامات تیز کیے جائیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی، جو پاک فوج اور سول انتظامیہ کے تعاون سے کامیابی سے محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا چکے تھے۔ متاثرین نے بروقت مدد فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف پاک فوج، ریسکیو 1122 اور پولیس اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے، عملی تیاری اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے سول انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعاون میں انجام دی جانے والی دن رات کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

بعدازاں، آرمی چیف نے لاہور-قصور اور ملتان-جلالپور پیروالا کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا اور نقصانات کے حجم کے ساتھ جاری امدادی کاموں کا معائنہ کیا۔ ان کے استقبال کے لیے لاہور اور ملتان کور کے کور کمانڈرز موجود تھے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x