اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد اورراولپنڈی کے درمیان جدید اورتیز رفتار ٹرین سروس شروع کرنے کا منصوبہ حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا۔ منصوبے کے تحت جڑواں شہروں کے شہری صرف 20 منٹ میں سفر مکمل کر سکیں گے جس سے وقت اور ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بھی نمایاں طور پر کم ہو گا۔وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں منصوبے پر فوری پیش رفت کافیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں آئندہ ہفتے فریم ورک ایگریمنٹ کو حتمی شکل دے کر دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ ٹریک وزارتِ ریلوے فراہم کرے گی جبکہ ٹرین سروس کا انتظام سی ڈی اے کے سپرد ہوگا۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ منصوبے کے لیے جدید ٹرین امپورٹ کی جائے گی۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x