امریکا، ایران جوہری مذاکرات جمعہ کو استنبول میں ہوں گے

تہران۔۔۔امریکی اور ایرانی حکام نے مئی 2023 سے تعطل کا شکار امریکا، ایران جوہری مذاکرات جمعے کو ترکیے میں دوبارہ شروع ہونے کی تصدیق کردی۔

امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات استنبول میں ہو گی۔اس ملاقات میں سعودی عرب، یو اے ای، قطر، مصر اور دیگر ممالک بھی شریک ہوں گے۔ ایران امریکا دو طرفہ ملاقات کے علاوہ سہ فریقی اور دیگر ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ سفارت کاری جاری ہے، ایران یورینئم افزودگی پر لچک دکھانے کے لیے تیار ہے، بدلے میں ایران چاہتا ہے کہ امریکی فوجی اثاثوں کو ایران سے دور منتقل کیا جائے۔ بال اب امریکی صدر ٹرمپ کے کورٹ میں ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x