ملتان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کو جعلی ڈگری کیس میں سات سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ استغاثہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا اور بتایا گیا کہ انہوں نے 2008 کے عام انتخابات میں مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے حصہ لیتے وقت مدرسے کی بی اے کی ڈگری کاغذاتِ نامزدگی کے ساتھ جمع کرائی تھی، جس کا ریکارڈ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس موجود نہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملزم نے آئین کے آرٹیکلز 62 اور 63 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حقیقت چھپائی، جس پر انہیں نااہل بھی قرار دیا جانا چاہیے۔
جعلی ڈگری کیس: جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
-
By Web Desk
- September 22, 2025
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted