جنوبی پنجاب میں سیلاب سے تباہی: 11 لاکھ سے زائد افراد متاثر، 45 اموات

ملتان: جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی جانب سے ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز کا تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق خطے میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب سے 11 لاکھ 74 ہزار 870 افراد متاثر ہوئے جبکہ 1112 دیہات زیرِ آب آ گئے۔ مجموعی طور پر 11 لاکھ 74 ہزار 870 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا اور 12 لاکھ 49 ہزار 328 ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔ سیلابی صورتِ حال کے دوران 45 اموات رپورٹ ہوئیں۔ انتظامیہ کے مطابق متاثرہ افراد کے لیے 1145 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جہاں خوراک اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اب تک 15 لاکھ 5 ہزار 711 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ 14 لاکھ 70 ہزار 521 مال مویشی بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں۔ طبی امداد کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ 4 لاکھ 51 ہزار 978 مریضوں کو علاج فراہم کیا گیا اور 8 لاکھ 48 ہزار 119 جانوروں کا معائنہ و علاج کیا گیا۔

2
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x