سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ نے استعفی دیدیا

فرخ تنویرملک

بلغراد۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے جس کے بعد ملک میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر الیگزینڈر ووچچ نے اپنی دوسری اور آخری پانچ سالہ مدت مکمل ہونے سے تقریبا سات ماہ قبل استعفی دیا جبکہ سربیا میں 25 اکتوبر کو قبل از وقت پارلیمانی انتخابات بھی ہونے ہیں۔ان کے استعفے کے بعد پارلیمنٹ کی اسپیکر آنا برنا بیچ عبوری صدر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی اور آئین کے تحت صدارتی انتخابات 90 دن کے اندر مکمل کرنا ہوں گے، الیگزینڈر ووچچ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ دسمبر کے اختتام تک متوقع ہے۔الیگزینڈر ووچچ ایک دہائی سے زائد عرصے سے سربیا کی سیاست میں مرکزی کردار ادا کرتے رہے ہیں تاہم حالیہ برسوں میں حکومت کو اپوزیشن اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرین سے مبینہ ناروا سلوک اور اختیارات کے ارتکاز پر تنقید کا سامنا رہا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x