سرحد پار سےپاکستان داخل ہونے والے ہرن کو واپس بھیج دیا گیا

عبدالجبار

نارووال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق سرحد پار بھارت سے بھٹک کر پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ایک مادہ ہرن کو تحویل میں لینے کے بعد واپس بھارتی سرحدی جنگل کی طرف آزاد کر دیا گیا ہے۔وائلڈ لائف حکام کے مطابق یہ مادہ ہرن نارووال کے علاقے شکرگڑھ کے سرحدی علاقے بکروال سے پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا، جسے متعلقہ حکام نے تحویل میں لے لیا۔حکام نے بتایا کہ تحویل میں لیے جانے کے بعد اس مادہ ہرن کو حساس اداروں کی موجودگی میں پوسٹ احمد یار کے مقام سے واپس بھارتی سرحدی جنگل کی طرف چھوڑ دیا گیا، تاکہ وہ اپنے قدرتی ماحول میں واپس جا سکے۔سرحدی پٹی پر جنگلی حیات کی نقل و حرکت کے دوران جانوروں کے بھٹک کر دوسری جانب چلے جانے کے واقعات میں متعلقہ محکمے اور سیکیورٹی ادارے محفوظ طریقے سے ان کی واپسی کو یقینی بناتے ہیں۔اسی لیے اس واقعے میں بھی ہرن کو سرحدی جنگل کی جانب آزاد کر دیا گیا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x