سندھ بھر کی غلہ منڈیوں میں آج کتنی کپاس آئی؟

سندھ کی 30 غلہ منڈیوں آج 18 ستمبر کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 40 ہزار من کپاس کی آمد ہوئی اور نرخ درج ذیل ریکارڈ کئے گئے

سندھ کے مختلف اضلاع کی 30 اجناس منڈیوں میں آج کپاس کی آمد کا سلسلہ جاری رہا جہاں ریٹ 6100 روپے فی من سے 7200 روپے فی من تک رہے۔ سب سے زیادہ ریٹ قاضی احمد کی منڈی میں ریکارڈ کیا گیا جہاں کپاس 6700 سے 7200 روپے فی من میں فروخت ہوئی، جبکہ سب سے کم ریٹ ساکرو اور ٹنڈو آدم میں سامنے آیا جہاں نرخ 6100 روپے فی من تک رہے۔ دیگر نمایاں منڈیوں میں نوشہرو فیروز میں 6800 سے 7100، سکرنڈ میں 6700 سے 6900، گھوٹکی میں 6600 سے 6900، خیرپور میں 6500 سے 6800، نواب شاہ اور ڈہرکی میں 6600 سے 7000، عمرکوٹ میں 6400 سے 6900، اور میرپور خاص میں 6200 سے 6700 روپے فی من ریٹ رہا۔ کسان اور آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ ابتدائی آمد کے ساتھ ساتھ منڈیوں میں کاروباری سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں اور آئندہ دنوں میں نرخوں میں مزید ردوبدل متوقع ہے۔

1
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x