اسلام آباد۔۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کےنیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے امدادی کیمپوں میں موجود سیلاب متاثرین کو اپنے علاقوں میں واپسی کے لیے متعلقہ اداروں کی ہدایات کا انتظار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
این ای او سی کے مطابق کوٹری بیراج پر تقریباً چار لاکھ کیوسک بہاؤ کے ساتھ درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال موجود ہے امکان ہے کہ ستمبر کے آخر تک یہ صورتحال برقرار رہے گی۔ گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کے بہاؤ میں بتدریج کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور وہاں معمول کے مطابق بہاؤ موجود رہے گا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بہاؤ میں کمی کا رجحان ہے، تاہم سلیمانکی اوراسلام بیراج پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ دریاؤں کے موجودہ بہاؤ کے باعث متعدد نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کے خدشات موجود ہیں۔
سیلاب متاثرین واپسی کے لیے ہدایات کاانتظارکریں:این ای او سی
-
By Web Desk
- September 24, 2025
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted