صدر آصف زرداری کا سنکیانگ اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دورہ

ارومچی۔۔۔چین کے خوبصورت صوبے سنکیانگ کے دارالحکومت ارومچی میں واقع سنکیانگ اسلامک انسٹیٹیوٹ محض ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ اسلامی تعلیمات اور جدید علوم کا گہوارہ ہے۔
صدرآصف علی زرداری نے اپنے دورۂ چین کے دوران اس انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔ انسٹیٹیوٹ کے صدر مختیری سیفو نے ان کا خیرمقدم کیا اور ادارے کی تاریخ، مقاصد اور موجودہ سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
انسٹیٹیوٹ کی عمارت اپنی جدید سہولتوں کے ساتھ ایک ہزار طلبہ کو تعلیمی و رہائشی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہاں قرآن، حدیث، فقہ اور عربی زبان کے ساتھ ساتھ جدید عصری مضامین بھی پڑھائے جاتے ہیں تاکہ طلبہ دینی علوم کے ساتھ دنیاوی تقاضوں سے بھی ہم آہنگ رہ سکیں۔ ادارہ نہ صرف اسلامی کتب کے تراجم اور اشاعت میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے بلکہ حج انتظامات میں بھی معاونت فراہم کرتا ہے۔
اب تک 28 ہزار سے زائد طلبہ اس ادارے سے فارغ التحصیل ہو کر مختلف میدانوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں، جو اس کی تعلیمی و فکری اہمیت کا واضح ثبوت ہے۔
صدر زرداری نے انسٹیٹیوٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک۔چین تعلقات صرف معیشت اور تجارت تک محدود نہیں بلکہ علم و ثقافت کے شعبوں میں بھی گہری جڑیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان علمی و ثقافتی تبادلے کو مزید فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

1
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x