صدر ٹرمپ نوبیل امن انعام نہ ملنے پر شدید برہم

فرخ تنویرملک

نیویارک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سال بھی نوبیل امن انعام نہ ملنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کو شرم ناک قرار دے دیا۔ عالمی خبرساںادارے کے مطابق ٹرمپ نے نوبیل امن انعام نہ دینے کے فیصلے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوبیل امن انعام کے فیصلے نے ناروے کی ساکھ پر داغ لگا دیا۔ نیو یارک میں ریلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم ناروے کو نہیں بھولیں گے کہ آپ نے امریکا کو نوبیل امن انعام نہیں دیا ۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ایک نہیں بلکہ آٹھ نوبل امن انعام ملنے چاہئیں تھے۔ ٹرمپ نے پھر دعوی کیاکہ انہوں نے آٹھ جنگیں ختم کرائیں اور ایران سمیت روس یوکرین جنگ ختم کرانے کے بھی قریب ہیں۔ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوانا ہی نوبل امن انعام کے لیے کافی تھا، انہوں نے دعوی کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکا اور مشرق وسطی کو تباہی سے بچایا۔امریکی صدر نے نوبل امن انعام کی حقدار قرار پانے والی خاتون پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ خاتون نے ایسا کیا کارنامہ انجام دیا ہے، انہیں صرف اسرائیل سے نفرت کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ امن کے لیے ان کی کامیابیوں جیسا ریکارڈ تاریخ میں کسی کا نہیں رہا اور انہوں نے تاریخ میں سب سے زیادہ لوگوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔ ان کے مطابق ماریا کورینا نے بھی کہا تھا کہ وہ نوبل امن انعام کے سب سے زیادہ مستحق ہیں۔گزشتہ روز سویڈن کی رائل سوئیڈش اکیڈمی نے امن کے نوبیل انعام 2026 کا اعلان کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش اس بار بھی پوری نہیں ہوسکی۔اس سال کا نوبیل امن انعام جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی ہیومین رائٹس وکیل ناوانیتھم ناوی پلے کو دینے کا اعلان کیا گیا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x