غزہ بورڈ میں صدرڈونلڈ ٹرمپ طاقت کامحور ہوں گے

واشنگٹن۔۔امریکی اخبار میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس میں طاقت کا منبع صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہوں گے۔
امریکی اخبار کے مطابق بورڈ آف پیس قرارداد کے متن کے مطابق غزہ کا انچارج امریکا کے پاس ہوگا۔ اگلے بورڈ آف پیس چیئرمین نامزد کرنے کا اختیار بھی ٹرمپ کے پاس ہوگا۔ جبکہ دیگر ملکوں کا کردار معاون کا ہوگا۔
امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے تشکیل دیے گئے غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان، قطر، سعودی عرب، ترکیہ، انڈونیشیا، بحرین، مصر، اردن، قازقستان، ازبکستان اور متحدہ عرب امارات شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ ارجنٹینا، آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس، ہنگری، کوسوو، مراکش اور ویتنام نے بھی غزہ بورڈ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔جبکہ اٹلی اور اسپین نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار کردیا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x