قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایوف سرکاری دورہ پر کل اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد۔۔۔قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایوف تین سے چار فروری تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قازقستان کے صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔ دورے کے دوران صدر قاسم جومارت توکایوف صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم سے باضابطہ مذاکرات بھی ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قازقستان کے صدر پاکستان قازقستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان مضبوط ہوتے تعلقات اور باہمی امن و ترقی کے عزم کا عکاس ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x