لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق صوبے کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر آ گیا ہے:

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر آگیا ہے تاہم دریائے ستلج میں درمیانے سے نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے، جہاں گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ 83 ہزار کیوسک اور سلیمانکی پر 81 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح میں واضح کمی ہو رہی ہے، جبکہ دریائے چناب میں مرالہ پر 36 ہزار، خانکی پر 29 ہزار، قادر آباد پر 25 ہزار اور ہیڈ تریموں پر 31 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے۔ پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 11 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

1
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x