مصر میں اخوان المسلمون سے تعلقات کے الزام میں 6 صحافی گرفتار

فرخ تنویرملک

قاہرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مصر میں سکیورٹی حکام نے مصدقش نامی فیکٹ چیکنگ اور تحقیقاتی پلیٹ فارم کی پوری ادارتی ٹیم کے 6 صحافیوں کو گرفتار کرلیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سمصری وزارتِ داخلہ نے الزام لگایا ہے کہ یہ صحافی کالعدم اخوان المسلمون کے میڈیا نیٹ ورک کے لیے کام کر رہے تھے اور بیرونِ ملک سے مالی معاونت حاصل کرکے مبینہ طور پر جعلی خبریں تیار کرتے تھے۔وزارتِ داخلہ کے مطابق پلیٹ فارم بیرونِ ملک سے چلایا جا رہا تھا اور اس کا تعلق اخوان المسلمون کی میڈیا کمیٹی سے تھا۔حکام نے الزام لگایا کہ مصر میں موجود افراد خبری مواد تیار کرکے بیرونِ ملک موجود منتظمین کو بھیجتے تھے۔ جبکہ ایک صحافی جرنلسٹس سنڈیکیٹ کا رکن ہے۔مصدقش نے اخوان المسلمون سے کسی بھی تعلق کی تردید کی ہے۔ پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ وہ 2018 سے غلط معلومات کی تصدیق اور تردید کا کام کر رہا ہے اور اس نے اخوان سے وابستہ ذرائع کی جانب سے پھیلائی جانے والی معلومات کو بھی کئی مرتبہ غلط ثابت کیا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x