ملک بھر میں بارشوں کا الرٹ، کئی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد۔۔۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ادارے کے مطابق بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں سے داخل ہونے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بیشتر حصوں کو متاثر کرے گا، جس کے نتیجے میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی، طوفان اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ بلوچستان کے علاقوں تربت، کیچ، گوادر، خضدار، ژوب اور لسبیلہ جبکہ خیبر پختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، پاراچنار، پشاور، مردان اور صوابی زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔
اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور چکوال کے نشیبی علاقوں میں بھی اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ مری، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔ سندھ کے کشمور، سکھر، لاڑکانہ اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کمزور تعمیرات، درختوں اور بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں جبکہ بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہو سکتی ہیں اور ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ادارے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسمی صورتحال سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ سیاحوں کو شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال چیک کرنے کا مشورہ دیا گیا

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x