مولانا فضل الرحمان کی ثالثی کا کوئی علم نہیں، شوکت یوسفزئی

نثاراحمد

پشاور۔۔۔۔۔۔۔۔۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے مولانا فضل الرحمان کی ثالثی کا کوئی علم نہیں تاہم وہ ثالثی کیلئے آگے آتے ہیں تو خیرمقدم کریں گے۔ ایک انٹرویو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ایمرجنسی یا گورنر راج مسائل کا حل نہیں، وفاقی حکومت دہشتگردی سے متعلق اے پی سی کے اعلامیے پر عملدرآمدکرے، حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کرآگے بڑھے، وفاقی حکومت ضد و انا چھوڑ کر مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔انہوں نے کہا بلاول بھٹوکو سمجھناچاہیے کہ جائز حق کیلئے آواز اٹھانا انتہاپسندی نہیں، وفاقی وزرا کے بیانات اور دھمکیوں سیسیاسی ماحول خراب ہوگیا ہے۔شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی ثالثی کا کوئی علم نہیں، فضل الرحمان ثالثی کیلئے آگے آتے ہیں تو خیرمقدم کریں گے، پی ٹی آئی نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا لیکن دونوں طرف سے پارہ بہت ہائی ہوا ہے، ثالثی واحد حل ہے، توقع ہے و فاقی حکومت کوئی غیرجمہوری اقدام نہیں کرے گی، وفاقی حکومت عوامی مینڈیٹ کا احترام،طاقت کے اندھے استعمال سے گریزکرے، وفاقی حکومت کی غلط فہمی آج 11 اکتوبر کو دور ہو جائیگی۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x