اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے غیر قانونی افغان مہاجرین اور ان کو سہولت فراہم کرنے والوں کی نشاندہی کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔ عوام 051-111-367-226 پر رابطہ کر کے اطلاع دے سکتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق شکایات اور تجاویز کے لیے ہاٹ لائن نمبر 051-9211685 بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔ وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ اطلاع دینے والے شہریوں کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا تاکہ ان کی شناخت ظاہر نہ ہو۔
یہ اقدام ملک میں غیر قانونی مقیم افراد کے بارے میں درست معلومات اکٹھی کرنے اور سکیورٹی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔