ریاض۔۔۔۔ وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ ہوگئے۔
ریاض کے ڈپٹی گورنر محمد بن عبد الرحمان نے وزیراعظم کو ائیر پورٹ پر رخصت کیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف دورہ برطانیہ کے بعد امریکا بھی جائیں گے جہاں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔