پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن فعال ہوگیا۔
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کے مطابق کمیشن کے قیام اور اس کے فعال ہونے کا سہرا جام کمال خان کی وژنری قیادت کو جاتا ہے۔ وزیرِ تجارت کی ہدایت پردفتر،بجٹ اور آن لائن شکایتی پورٹل قائم کیا گیا ہے۔
کمیشن کی چیئرپرسن رفعت انعام بٹ نے کہا ہے کہ کمیشن جلد سروس اور فنانشل رولز مکمل کرے گا۔
کاروباری طبقے نے اس اقدام کو تاریخی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا پہلا فعال ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن بزنس کمیونٹی کیلئے امید کی کرن ہے۔