۔۔مقبول احمد گوندل پاکستان کے بائیس ویں آڈیٹر جنرل ہیں جو چار سالہ مدت کے لیے مقرر ہوئے ۔مقبول احمد گوندل مالیاتی نظم و نسق، حکمرانی، آڈٹ، پبلک پروکیورمنٹ اور ایڈوائزری میں قیادت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی قیادت میں اے آئی پر مبنی جدید آڈٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف ہوا جبکہ آٹھ سو سے زائد آڈیٹرز کو عالمی معیار کے مطابق ٹریننگ فراہم کی گئی،انہوں نے مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے کے ذریعے وفاقی و صوبائی سطح پر دو سو ارب روپے سے زائد کے فنڈز کی الیکٹرانک ٹرانسفر کو ممکن بنایا، اورپبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی میں بطور مینیجنگ ڈائریکٹر ای پروکیورمنٹ اور ای ڈسپوزل سسٹم کا آغاز کیا جس سے سرکاری خرید و فروخت اور اثاثہ جات کی شفافیت کو ایک نیا معیار ملا۔۔۔۔۔
پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس گروپ گریڈ بائیس کے افسر مقبول احمد گوندل نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے حلف لیا
-
By Web Desk
- September 16, 2025
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted
Recent Posts:
خیبرپختونخوا فیصلہ وزیراعظم سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے
-
By Abdul Jabbar
- October 1, 2026
مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونیوالے کاروباری مراکز سیل ہوں...
-
By Abdul Jabbar
- October 1, 2026