پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید منفی رجحان

نثاراحمد

کراچی۔۔۔۔۔۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد شدید منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا ۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 935 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔تاہم ٹریڈنگ کے دوران اچانک انڈیکس منفی زون میں چلا گیا، 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 631 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 638 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار 623 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی 1 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 277.85 روپے سے کم ہو کر 277.84 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x