لاہور (20 ستمبر 2025): محکمہ مال (ریونیو ڈیپارٹمنٹ) نے پنجاب میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبے کے 27 اضلاع کی 64 تحصیلوں میں 3775 مواضعات سیلاب سے متاثر ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے 63,200 پکے مکانات اور 309,684 کچے مکانات متاثر ہوئے ہیں۔
مزید: بہاولنگر میں سیلاب کی تباہ کاریاں: لاکھوں ایکڑ زمین و…
متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور امداد کے لیے سروے شروع کر دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے اربن یونٹ، محکمہ ریونیو، محکمہ زراعت اور آرمی کے نمائندوں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو متاثرہ علاقوں کا تفصیلی جائزہ لیں گی۔