وسط ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت ایک روپے 54 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔
اسی طرح مٹی کا تیل 3 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) 15 ستمبر کو حتمی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گی، جس کے بعد وزارتِ خزانہ لیوی اور دیگر ٹیکسز کو مدِنظر رکھتے ہوئے ورکنگ وزیراعظم کو بھجوائے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔