چینی کی فروخت روکنے کی پالیسی پر شوگر ملز ایسوسی ایشن کے تحفظات

اسلام آباد۔۔۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی جانب سے چینی کی فروخت کو پورٹل کے ذریعے روکنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق درآمد کی جانے والی چینی کی فروخت اور قیمت پر کوئی پابندی نہیں، جو کہ کھلے تضاد کے مترادف ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کی پالیسی سے مارکیٹ میں شدید بحران جنم لے سکتا ہے۔ چینی کی قلت کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوگا جس کی ذمہ داری شوگر انڈسٹری پر عائد نہیں کی جا سکتی۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کی تمام شوگر ملوں کو چینی فروخت کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ بحران سے بچا جا سکے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x