پاکستان اور چین کے درمیان جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (JCC) کے اجلاس کے لیے 2 ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کا ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق
ایجنڈے میں قراقرم ہائی وے (کے کے ایچ) فیز ٹو، ایم ایل ون (ML-1) روہڑی تا ملتان سیکشن، اور ایسٹ بے ایکسپریس وے شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق
- کے کے ایچ فیز ٹو اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کے لیے تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر فنانسنگ کی درخواست ایجنڈے میں شامل ہے۔
- ایم ایل ون روہڑی سے ملتان ٹریک کے لیے 50 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی درخواست رکھی گئی ہے۔
- کے کے ایچ فیز ٹو کی ری الائنمنٹ پر تقریباً 500 ارب روپے لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
- تقریباً 14 کلومیٹر طویل ایسٹ بے ایکسپریس وے پر 30 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے کے ایچ فیز ٹو اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کی 85 فیصد فنانسنگ چین فراہم کرے گا۔