کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں تین ماہ کے دوران 940 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرکے 89 دہشت گردوں کو گرفتار کیا، جن میں فتنہ الخوارج کے 55، داعش کے 5 اور القاعدہ کے 2 ارکان شامل ہیں، جبکہ کارروائیوں کے دوران دھماکہ خیز مواد، موبائل فون اور نقدی بھی برآمد ہوئی؛ حکام کے مطابق لاہور اور راولپنڈی سے 14، فیصل آباد اور بہاولپور سے 7، جھنگ اور سرگودھا سے 6، ساہیوال سے 5، گوجرانوالہ سے 4، اور گجرات و بہاولنگر سے 3،3 دہشت گرد گرفتار کیے گئے، گرفتار ملزمان میں اسحاق، شعیب، حمزہ، جاوید اقبال اور دیگر شامل ہیں، جبکہ اسی عرصے میں 13 ہزار 521 کومبنگ آپریشنز کے دوران 1131 مشتبہ افراد گرفتار اور 5 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے تین ماہ میں 940 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے:
-
By Web Desk
- September 22, 2025
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted