ستائیسویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کی کوششیں تیز، وزیراعظم کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات

اسلام آباد۔۔۔حکومت نے ستائیس ویں ترمیم پر اتفاق رائے کیلئے کوششیں تیز کردیں ، اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم نےایم کیو ایم وفد کو ستائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اعتماد میں لیا وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ کے سات رکنی وفد نے ملاقات کی۔وفد میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال، ارکان قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار، جاوید حنیف خان، سید امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن شامل تھے۔اجلاس میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر گفتگو اور مشاورت ہوئی۔اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیرِ پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور مشیرِ وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے مقامی حکومتوں سے متعلق شق شامل کرنے کی سفارش کی جس پر وزیراعظم نے اس پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x