ستائسویں آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش نہ ہو سکی، حکومت و اپوزیشن میں اختلافات برقرار

اسلام آباد۔۔۔حکومتی اتحادیوں کے درمیان اختلافات حل نہ ہونے پر ستائسویں آئینی ترمیم آج سینیٹ میں پیش نہیں کی جا سکی،حکومت کا جلد اتفاق رائے سے آئینی ترمیم لانے کا اعلان جبکہ اپوزیشن نے بھی ترمیم کی مخالفت کی حکمت عملی تیار کر لی۔
۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس دوبارہ بلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک، دو پوائنٹس پر پارٹیاں آپس میں مشاورت کر رہی ہیں اور کافی حد تک اتفاق رائے حاصل کر لیا گیا ہےدوسری جانب اپوزیشن نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ستائسویں آئینی ترمیمی بل مسترد کرتے ہوئےایوان میں اس کی بھرپور مخالفت کی۔
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن پہلے سے احتجاج کے لئے تیار تھی،فیصل جاوید کو فلور نہ دینے اور پریزائڈنگ آفیسر کی طرف سے ایمل ولی کو بات کی اجازت دینے پر پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج کیا۔اس دوران کورم کی نشاہدہھ کی گئی تاہم اراکین کی گنتی کرنے پر کورم مکمل نکلا۔وقفہ سوالات کے بعد حکومت نے نیب ترمیمی بل واپس لے لیا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بل پر مزید غور کیا جائے گاجس کے بعد سینیٹ اجلاس ہفتہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x